بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ: کاغذات کی جانچ پڑتال


خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 65 تحصیل کونسلز میں 873 امیدواروں نےتحصیل مئر اور چیر مین کی نشست کے لئے 873 امیدواروں نے کاغذات جنع کرائے۔ اسی طرح 1830 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر  15336  ، خواتین کی نشستوں کے لئے3488 مزدور و کسان کی نشستوں کے لئے 7016 , یوتھ کی نشستوں کے لئے 6006 اور اقلیتی نشستوں کے لئے 120 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
   کل 21 فروری 2022 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا اہم مرحلہ شروع ھو رہا ہے جو 23 فروری 2022 تک جاری رھے گا۔تمام ریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ ضلعوں میں دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی کے منظور ھونے یا مسترد کرنے کے فیصلے کریں گے۔سکروٹنی کے دوران متعلقہ امیدوار کے ساتھ تجویز کنندہ گان اور تائید کنندہ بھی شامل ھو سکتے ہیں۔ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف ایپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظوری کے خلاف 24 فروری سے 26 فروری تک اپیلیں متعلقہ ایپیلٹ ٹریبونل میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ھو رھے ھیں جس میں 4 سابقہ قبائلی علاقوں موجودہ ضم شدہ اضلاع اورکزئی، ضلع کرم،جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان شامل ہیں جہاں تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی نمائندوں کا باقاعدہ انتخاب بالغ رائے دہی کے ذریعے ھو رہا ہے۔18 اضلاع میں مالاکنڈ ڈویژن اور ھزارہ ڈویژن کے 7،7 اضلاع شامل ہیں۔انتخابات 31 مارچ 2022 کو بروز جمعرات ھوں گے۔۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں اپنی تمام تیاریاں مکمل کر دیں ھیں۔۔