گیلپ پاکستان نے نئی سروے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سروے رپورٹ مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 فیصد شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔
اس کے برعکس پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سےصوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41فیصد مطمئن نظرآئے جب کہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن ہونے کا کہا۔
وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ قومی اسمبلی، میڈیا اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی جس میں 35 فیصد پاکستانیو ں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کاکہا۔