ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھجوا دی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ، لیاقت میموریل اسپتال کوہاٹ، فاؤنٹین ہاؤس پشاور کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کا درجہ دیا جائے گا۔
ایم ٹی آئی بننے سے یہ طبی ادارے مالی و انتظامی خود مختاری حاصل کرسکیں گے۔
اس سے قبل خیبرپختون خوا میں 11 اسپتالوں اور ان کے ملحقہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ایم ٹی آئی کا درجہ دیا گیا ہے۔