سابق مس یوکرین نے بھی روسی افواج کیخلاف اسلحہ اٹھا لیا

2015 میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ  انستاسیا لینا نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اسلحہ اٹھائےکیف کے جنگ سے متاثرہ علاقے میں پوزیشن سنبھالےکھڑی ہیں۔

یہ تو واضح نہیں ہےکہ یوکرینی حسینہ واقعی میں فوجی خدمات انجام دے رہی ہیں یا انہوں نے صرف اپنے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انستاسیا لینا اس سے قبل بھی یوکرین فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے فوجی یونیفارم میں تصاویر کھینچواچکی ہیں بلکہ وہ  بنیادی عسکری تربیت بھی حاصل کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ملکی دفاع کے لیے 18 سے 60 سال کے تمام سابق فوجیوں اور عام شہریوں سے جنگ میں حصہ لینےکی اپیل کرچکے ہیں۔