صحت کارڈ پلس پر لیور ٹرانسپلانٹ کا تیسرا کامیاب آپریشن

صوبہ خیبرپختونخوا میں تین مریضوں کا صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشنز مکمل ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت تین مریضوں کی جگر کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے، مریضوں کا تعلق پشاور، بنوں اور بونیر سے تھا۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا اس حوالے کہنا تھا کہ پیوند کاری کے تین آپریشنز نجی اسپتالوں میں ہوئے، جس پر تاحال ڈیڑھ کروڑ کی لاگت آئی۔

تیمور جھگڑا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مریض کو ایک سال کی دوائیں بھی مفت مل رہی ہیں، آئندہ ہفتے مزید تین مریضوں کی پیوند کاری متوقع ہے۔