رپورٹ : کاشف رشید
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ماس ٹرانزٹ کے سب سے بڑے منصوبے بس ریپڈ ٹرانسورٹ (بی آر ٹی) کے بعض سٹیشنیزپر معذور افراد کے لئے سہولیات کا فقدان ہے، جس کے باعث ان کو بی آر ٹی میں سفرکرنے میں دقت کا سامنا ہے،ہشتنگری سمیت چند ایک سٹیشنز پرلفٹ کی سہولت نہ ہونے کے باعث معذور افراد کیلئے سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا کسی اذیت سے کم نہیں۔
اس حوالے سے خصوصی افراد کاکہنا ہے کہ بی آر ٹی بسوں میں معذور افراد کیلئے سہولیات موجود ہیں لیکن مختلف سٹیشنز پرلفٹ نہ ہونے کے باعث ہمیں شدید مشکلات کاسامنا ہے آج ڈیجیٹل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے معذور نوجوان الٰہی بخش نے کہا کہ معذور افراد کوزندگی کے مختلف شعبوں میں نظرانداز کیاجاتا ہے سرکاری نوکریاں بھی نہیں دی جاتیں اور نہ ہی تعلیم ‘ صحت ودیگر سہولیات میسرہیں ہروقت کام روزگار کی فکر رہتی ہے حکومت کوچاہئے کہ معذور افراد کیلئے سرکاری نوکریوں کاکوٹہ بڑھایاجائے جو معذور افراد بیروزگارہیں انہیںمعاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کاوشوں کی ضرورت ہے کم تعلیم یافتہ معذور افرادکوکاروبار کیلئے آسان شرائط پر چھوٹے قرضے فراہم کرکے انہیں اپنے پا¶ں پرکھڑا کیاجاسکتا ہے پشاور کے رہائشی معذور شخص عرفان رحیم نے بتایا کہ غربت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں معذور ہیں اس لئے کوئی کام پر بھی نہیں رکھتا ‘ سارادن گھرمیں گزرے گا توروزی روٹی کہاں سے آئے گی، بی آر ٹی کے حوالے سے سوال کاجواب دیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت بی آر ٹی کے تمام سٹیشنز پرلفٹ لگائے تاکہ ہمےں آمد ورفت میں آسانی ہو غریب معذور افراد کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے نشے کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں معذور بے گھر افراد بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خصوصی افراد کی حالت بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔