امیتابھ کے ٹویٹ نےمداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کے اپنی صحت سے متعلق غیرواضح ٹویٹ نے ان کے مداحوں کوپریشان کردیا۔

سوشل میڈیا پرسرگرم رہنے والے بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن نے ٹویٹ میں اپنی صحت کے بارے میں واضح طورپرتو کچھ نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ کہ دل دھڑک رہا ہے۔پریشانی بھی ہے اورامید بھی۔

امیتابھ بچن کے ٹویٹ کے بعد مداحوں نے امیتابھ بچن کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دعائیں کیں۔

 

امیتابھ بچن کے کچھ مداحوں نے ان سے سوال بھی کیا کہ کیا آپ کی طبیعت خراب ہے لیکن امیتابھ نے ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا تاہم کچھ دیربعد اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ  کے دوران اپنی لائنز یاد کرنے کے سلسلے میں دباؤ کا شکارتھے۔