پشاور میں گیس کم پریشر و لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل سے جہاں گھریلو صارفین پریشان ہیں تو وہیں سی این جی سٹیشنز کے سامنے بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے، شہریوں کو ایک طرف جہاں گھروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مسائل کا سامنا ہے تو وہیں سی این جی سٹیشنز کے سامنے بھی گیس کے حصول کے لیے گھنٹوں قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں گھریلوصارفین کو ریلیف دینے کےلیے سی این جی سٹیشنز پر ہفتے میں تین دن پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ باقی دنوں میں مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس اقدام سے بھی گھریلو صارفین کو ریلیف نہیں مل رہا،دوسری جانب  شہریوں کا  حکومت سےمطالبہ ہے کہ حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔