وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں مزید دو دن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے 15 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کے 7 دن 24گھنٹے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد نے وزیر اعلی کو صوبے میں سی این جی سٹیشنز پر پابندیوں سے سی این جی سٹیشنز مالکان اور صارفین کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کی درخواست کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے صارفین درپیش مشکلات کا احساس ہے، سی این جی صنعت سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔
وزیر اعلی نے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں مزید دو دن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے 15 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کے 7 دن 24گھنٹے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا۔
سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے اس بڑے ریلیف پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
واضح رہے کہ صوبے میں فی الوقت سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں صرف تین دن کھلے ہوتے تھے۔