پشاور:وفاقی حکومت کے طرز پر خیبر پختونخواحکومت نے بھی صوبے کے سرکاری ملازمین کے لئے 15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤ نس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا اعلان صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیاہے، وزیر خزانہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے گا
وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ الاؤنس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاؤنس نہیں لے رہے محکمہ خزانہ اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے۔
ان کے مطابق الاؤنس کا اطلاق مارچ کی تنخواہوں سے شروع ہوگا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کے فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے تمام سرکاری ملازمین کی تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں میں 37 % کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔