خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17اضلاع میں منتخب ہونیوالے سٹی مئیر،تحصیل چیئرمین سمیت تمام منتخب نمائندوں نے حلف اُٹھا لیا۔
صوبائی دارلحکومت پشاور کی سات تحصیلوں کے چیئرمین/ سٹی مئیر کی حلف برداری تقریب کمشنر پشاور ڈویژن آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے تحصیلوں کے چیئرمین اور سٹی میئر سے حلف لیا۔ جبکہ دیگر تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری تقریبات اپنے اپنے تحصیلوں میں منعقد ہوئی جس میں ریٹرننگ افسران نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا۔