پشاورکے میگا مالز میں سستا رمضان بازار، ضلعی انتظامیہ کا بڑا اقدام

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر پاکستان میں پہلی دفعہ رمضان سے 15 دن پہلے مختلف مقامات پر رمضان سہولت کاؤنٹر قائم کر دیے گئے۔ ان کاؤنٹرز پر رعایتی نرخوں پر اشیاء خوردنوش دستیاب ہوں گی۔ 

ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے ہشتنگری کے علاقے میں مشتاق چائے سٹور میں قائم رمضان سہولت کاؤنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے اس سکیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پشاور میں 17 میگا مالز / بڑے سٹوروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے رمضان سہولت کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں اور ان 17 سٹورں میں ائرکنڈیشنڈ ماحول میں عوام کو رمضان سہولت کا ؤنٹرز سے اشیاء خوردونوش فراہم کیں جائیں گی۔

ان کاؤنٹرز کو قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تمام طبقات کے لوگ رمضان کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔پشاور میں مشتاق چائے سٹور ہشتنگری، اسامہ سپر سٹور گلبہار، گیلانی مارٹ دلہ زاک روڈ، زاہد جنرل سٹور دلہ زاک روڈ، فورسیزن مارٹ کینال روڈ، گولڈن سٹور یونیورسٹی ٹاؤن، سٹی ہائپر سٹار حیات آباد، سمارٹ کئیر حیات آباد.

حریم مارٹ باڑہ روڈ، دوبئی میگا مارٹ جی ٹی روڈ، طیبہ مارٹ جھگڑا سٹاپ، ہائپر مال رنگ روڈ، انسپائر مارٹ رنگ روڈ، شاہین مارٹ چارسدہ روڈ، سپیڈ مارٹ چارسدہ روڈ، انٹر مارٹ ورسک روڈ اور سرینا مارٹ ورسک روڈ میں رمضان سہولت کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران پشاور کے دیگر بازاروں سمیت رمضان سہولت کاؤنٹر کا بھی مسلسل معائنہ کریں گے تاکہ عوام کو رمضان میں ریلیف دیا جا سکے۔ 

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلعی انتظامیہ پشاور کے اس احسن اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اس ماڈل کو ڈویژن کے باقی اضلاع میں نافذ کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں۔