پشاور:پیسکو کو اربوں روپے واجبات ادا کرنے کیلئےتین دن کی ڈیڈ لائن

پشاور: محکمہ ایکسائز نے پیسکو کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے کے لیے آخری الٹی میٹم جاری کر دیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق پیسکو اربوں روپے پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ ہے جس کے لیے پراپرٹی ٹیکس واجبات ادا کرنے کے لیے محکمے کو تین دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

پیسکو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک ارب 14 کروڑ 73 لاکھ 24 ہزار نادہندہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین دن کے اندر اندر پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے کی صورت میں پیسکو کے متعلقہ پراپرٹی یونٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔