خیبر پختونخوا میں سی این جی غیر معینہ مدت کیلئے پھر چاند پر چلی گئی

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سی این جی سٹیشنز گیس کی عدم دستیابی  کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے بند کردئیے گئے۔
 ذرائع کا بتانا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایس این جی پی ایل نے فوری طور پر سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی،جس کے باعث صوبہ بھر کے سی این جی سٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کردئیے گئے۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایس این جی پی ایل نے فوری طور پر سی این جی کو بند کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ تین سالوں سے مکمل ایل این جی درآمد کرنے میں ناکام رہی اور عوام کو گیس، بجلی نہیں مل رہی لیکن غیر سنجیدہ رویہ اور وزرا کے درمیان وزارتی لڑائی کی وجہ سے ٹرمینل اور پائپ کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔