اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوا کے وزیرا علیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ اپوزیشن ارکان سردار بابک، خوش دل خان و دیگر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔
تحریک عدم اعتماد پر 20 سے زیادہ اراکین کے دستخط ہیں۔ پارلیمانی لیڈر اے این پی سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک جمع کرائی ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔