گورنر کے پی شاہ فرمان سمیت سندھ اور پنجاب کے گورنرز کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے  شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پراستعفی دینے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پنجاب کے گورنرعمر سرفراز چیمہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے کیونکہ انہیں وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں چند روز قبل گورنر پنجاب مقرر ہونے والے عمر سرفراز چیمہ کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ عمر چیمہ بھی نئے وزیراعظم کے حلف اُٹھاتے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔