وزیرِاعلی خیبر پختونخوا کا دورہ سوات، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ،جس میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال  اور آر ایچ سی چپریال کی اپگریڈیشن، تحصیل کمپلیکس مٹہ کی نئی عمارت،گرلز ڈگری کالج خریڑی کا افتتاح،مٹہ گریوٹی واٹر سپلائی اسکیم،اور تحصیل پلے گراونڈ اور فیملی واٹر پارک کے منصوبوں کا افتتاح شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے دورہ سوات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے تحصیل کمپلیکس مٹہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، اس منصوبے کو 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے آر ایچ سی چپریال کی اپگریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا، انہوں نے گرلز ڈگری کالج خریڑی کا افتتاح کیا، اس منصوبے کی تکمیل پر 26 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیر اعلی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپگریڈیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا، جب کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ میں برن اینڈ ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا۔

محمود خان نے مٹہ پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیر اعلیٰ نے مٹہ گریوٹی واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا، اور تحصیل پلے گراونڈ اور فیملی واٹر پارک کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔