اسلام آباد:ملک میں ایڈز کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہوگیا۔
وزارت قومی صحت نے ایڈز کے مریضوں سے متعلق اعداو شمار ایوان میں پیش کر دیئے ہیں، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دورن ایک لاکھ ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے، ایچ آئی وی کے نئے انفیکشنزکی تعداد کو کم کرنے کیلئے قومی اہداف کو ایس ڈی جیز سے ہم آئنگ کیا گیا ہے۔