اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کورونا کی عالمی صورتحال کے پیش نظر کورونا ویکسین کی دوسری بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی سیکنڈ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکنڈبوسٹر ڈوز کا فیصلہ کورونا کی عالمی صورتحال کے باعث کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی سیکنڈ بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلےفیز میں 50 سال سے زائد عمر افراد کو سیکنڈ ڈوز لگائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلےفیز میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور کمزور قوت مدافعت والے مریضوں کو سیکنڈ بوسٹر ڈوز لگے گی۔.
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سیکنڈ بوسٹر پہلی ڈوز کے ایک ماہ بعد لگائی جائے گی۔