گرمی کے موسم میں مختلف غذاؤں کا استعمال،جبکہ بعض غذاؤں سے پرہیز بھی آپ کو صحت مند اور گرمی سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
1- کھانے میں پھل سبزیوں کا زیادہ استعمال
پھل اور سبزیاں بآسانی ہضم ہوجاتی ہیں، ساتھ ہی ان میں پانی کی وافر مقدار بھی پائی جاتی ہے جسے موسم گرما کی اہم ضرورت تسلیم کیا جاتا ہے۔
موسم گرما میں سلاد بناتے ہوئے اس میں ایسے پھل اور سبزیاں شامل کریں، جو آپ کے جسم کو گرمی میں ہائیڈریٹڈ رکھ سکیں۔
2- مصالحے دار غذاؤں سے پرہیز
گرم موسم میں مصالحے دار غذاؤں کا استعمال پسینہ کے اخراج میں اضافہ کرتا ہے اور یہ آپ کی توانائی میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
اس لیے زیادہ مصالحے دار کھانوں سے گرمیوں میں پرہیز کرنا چاہیے۔
3- چربی والے گوشت سے پرہیز
مضرِ صحت چربی انسانی جسم کے لیے خطرنا ک ہوتی ہے۔ یہ جسم میں نمک کی مقدار بڑھانے کا سبب بھی بنتی ہے۔ خصوصاً امراض قلب کے مریض چربی والا گوشت، گردے، مغز، سری پائے اورکلیجی وغیرہ استعمال نہ کریں کیونکہ ان میں موجود چربی(Fats) جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھا دیتی ہے جو کہ ان مریضوں کے لیے بے حد خطرناک ہے۔
مندرجہ بالا باتوں اور احتیاط پر عمل کرتے ہوئے آپ جسم میں پانی کی کمی اور صحت میں گرانی سے بچ سکتے ہیں۔
ان ہدایات پر خود بھی عمل کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی اس بارے میں ترغیب دیں۔