اسلام آباد:پاکستان کی کسی بھی لیبارٹری میں منکی پاکس وائرس ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سیمپل ملک سے باہر بھجوائے جا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کسی بھی لیبارٹری میں منکی پاکس وائرس ٹیسٹ سہولت موجودنہیں۔منکی وائرس ٹیسٹ کٹس حاصل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔
سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول نے بتایا کہ وائرس سیمپل ملک سے باہر بھجوائے جا سکتے ہیں کیونکہ منکی وائرس بھی کورونا کی طرح پی سی آرمشین کے ذریعے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔