کالام : وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکن کا مقدمہ وزیر اعظم اوروزیر داخلہ کے خلاف درج کرانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈحکومت نےکارکنوں اوربہن بھائیوں پرتشدد کیا، اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا اور شہید کارکنوں کی ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور وزیر داخلہ پردرج ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ راناثنااللہ نے میرے خلاف ایف آئی اے درج کروائی ہے، ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کریں، ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دوبارہ کال دیں گےتواسےزیادہ تعدادمیں عوام نکلےگی، ہم خان کےسپاہی ہیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں، ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کر رہیں گے۔
محمود خان نے کہا کہ پختون قوم کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتی، ہم اس ملک کوامریکاکی غلامی سے نجات دلائیں گے، امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے۔