متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کےمزید 3 کیسز سامنے آگئے۔
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سخت نگرانی سے منکی پاکس کے کیسز کی شناخت ممکن ہوئی، امارات میں کورونا وائرس کے مقابلے میں منکی پاکس کا پھیلاؤکم ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کو صحتیابی تک ہسپتال میں رکھاجائےگا، مریض سے ملنے والے افراد کو 21 روز تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔