خیبرپختونخوا (کے پی) میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 7ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو کے7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد زیادہ ہے، بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے والدین کو آمادہ کیا جا رہا ہے۔