میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسسز کم ہونے کے بعد ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے، کورونا ویکسین کی تین کروڑ دس لاکھ سے زیادہ خوراکیں استعمال نہ ہونے کے سبب رواں سال اگست تک ضائع ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے، گزشتہ ماہ پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ کے کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔
پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق سامنے آئی تھی، نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے اومیکرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے کہا گیا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا کی ویکسینیشن کروائیں۔