کراچی سے پشاورآنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی اور پائلٹ نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ بحفاظت اتار لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاورآنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز خراب موسم کی زد میں آنے کے باعث پریشان کن صورتحال سے دوچار ہو گئی اور مسافر شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کوگراؤنڈ کرنے کے دوران دوبارہ بلندی پرلے گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کپتان نے پشاورائیرپورٹ کے قریب ائیر ٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کرکے فوری لینڈنگ کی اجازت مانگی اوراجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا اور اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔