خیبرپختونخوا:بجٹ اجلاس دوران دو ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی،ویڈیو وائرل

پشاور: خیبر  پختونخوا  اسمبلی میں بجٹ  تقریر کے موقع  پر  2  ارکان اسمبلی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

گزشتہ روز خیبر پختونخواکا  بجٹ پیش کیے جانے پر کوہستان سے تحریک انصاف کے دیدار خان اور  (ق) کے لیگ عبید الرحمان میں ہاتھا پائی کا واقعہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد  اسمبلی گارڈز اور دیگر اراکین نے بیچ  بچاؤ کروایا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ارکان کے درمیان کلاس فورکی بھرتیوں پر تنازع چل رہا تھا ۔