وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پولیس ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی ویکسین پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
سیکرٹری ہیلتھ امرسلطان ترین کا اس حوالے کہنا تھا کہ صوبے کے 25 اضلاع میں پولیو مہم 27 جون سے شروع ہوگی ، مہم کیلئے 11 ہزار 300 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 14 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
امر سلطان ترین نے کہا کہ رواں سال وزیرستان میں دس پولیو کیسز کی بڑی وجہ بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے، شمالی وزیرستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔