صبا قمر کس معاملہ پر سمجھوتہ نہیں کرتیں

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی میں صفائی کی اہمیت پر گفتگو کی ہے۔ حال ہی میں نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اپنی عادتوں سے متعلق بھی بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ’ اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متلعق کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتی‘ ۔

 انہوں نے کہا کہ’ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی ‘۔

صباقمر کا کہنا تھا کہ ‘یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو، میری ایک بہت بری عادت ہے کہ   اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں‘۔