پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرول سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر فیروز خان نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرول سے متعلق بیان کا اسکرین شارٹ لگایا۔
بیان میں وزیر خزانہ کہہ تہے ہیں کہ ”جب میں ٹیلی ویژن پر آتا ہوں، لوگ پیٹرول پمپ کی طرف بھاگتے ہیں“۔
اس پر فیروز خان نے لکھا کہ ”کیا آپ کو یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے؟ لیکن مجھے یقین ہے کہ مفتاح اسماعیل کی فیملی میں کوئی نہ کوئی ضرور میری بات ان تک پہنچائے گا“۔
اداکار نے وزیر خزانہ کو مخطاب کرتے ہوئے لکھا کہ ”جہنم میں بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہوگی میرے دوست، کوئی جگہ نہیں“۔