ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی تانیا کاکڑے کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیا مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بھانجی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے کہ تانیا کاکڑے حیدر آباد میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ’میری بھانجی، میری بچی اب اس دنیا میں نہیں رہی، خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔