لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمہ پڑھ لیا۔
ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔
ڈچ ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔