اداکارہ سجل علی جلد ہی آنے والی سیریز میں مادر ملت فاطمہ علی جناح کے کردار میں نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی پاکستان کی آزادی اور تقسیم ہند کے واقعات پر مبنی ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر دانیال کے افضل ہیں۔
فلم میں سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین، سامعہ ممتاز سمیت سندس فرحان بھی مختلف کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سیریز 3 سیریز پر مشتمل ہوگی جس کے دوسرے سیزن میں سجل علی نظر آئیں گی، پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا جب کہ سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔