اداکارہ متھیرا کی دعائیں ایک ہفتے میں کیسے قبول ہو تی ہیں

پاکستانی اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی قبول ہونے والی دعاؤں سے متعلق گفتگو کی ہے۔

انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انسان اللہ سے گفتگو کر کے ہلکا محسوس کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتی ہوں وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہے۔ دوران انٹرویو متھیرا کا کہنا تھا کہ اگر انسان کا رشتہ خدا کے ساتھ اعتماد کا ہو تو خدا آپ کی بہت سی چیزوں کو معاف کرکے آپ کو عطا کر دیتا ہے۔

اداکارہ متھیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کر دی، میں صلوۃ الحاجات باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا اب میرا مقصد ہے کہ دن میں کم از کم 2 سے 3 فرض نمازیں بھی ادا کروں کیونکہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے 5 وقت کی نماز  نہیں ادا کر سکتی۔