دانیہ نے بشریٰ اقبال کی جانب سے خلع کے بیان پر سخت ردعمل دیدیا

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اُن کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کی جانب سے خلع کے بیان پر ردعمل دیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

دانیہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی میڈیا کے سامنے جو بول رہی ہیں کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے تو یہ سب جھوٹ ہے۔

دانیہ نے کہا کہ مجھے تو کسی انسان پر بات کرنے سے پہلے اللّٰہ پاک کی ذات سے ڈر لگتا ہے، آپ اپنے اندر جھانک کر دیکھ لیں، اتنے بڑے بڑے جھوٹ بول رہی ہیں، کچھ تو خدا کا خوف کریں۔

دانیہ نے کہا ہے کہ آپ عامر لیاقت سے طلاق لے چکی ہیں لہٰذا آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ اُن کے معاملات میں بولیں، آپ کے لیے وہ نامحرم ہیں۔

انسٹاگرام کی اگلی اسٹوری میں دانیہ نے کہا کہ محترمہ بشریٰ صاحبہ! اللّٰہ تعالیٰ کا کیمرہ صرف ہمیں نہیں بلکہ تمہیں بھی دیکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ دانیہ ملک نے اعلان کیا تھا کہ عامر لیاقت کی زندگی میں ان سے صلح ہوگئی تھی جبکہ بشریٰ اقبال نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ دانیہ عامر لیاقت سے خلع لے چکی تھی۔