عدیل چوہدری کا شادی متعلق بیان سوشل  میڈیا پر وائرل

اداکار عدیل چوہدری کا ایک بیان سوشل  میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے میزبان نے شادی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عدیل نے پہلے تو میزبان سے کہا کہ اگر وہ انہیں کسی اچھی لڑکی سے ملوادیں تو وہ شادی کرلیں گے۔

بعدازاں یہ کہہ کر لڑکیاں سب اچھی ہوتی ہیں شادی سے متعلق بھی بتادیا۔

عدیل چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ شادی کرلینی چاہیے میں بھی سال 2 سال میں شادی کرلوں گا، اس سے زیادہ وقت نہیں لوں گا۔