اُبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان شوبز میں قدم رکھتے ہی تنقید کی زد میں۔۔۔!!

کراچی: خوشحال خان ایک نئے پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے شوبز میں آنے کے بعد بہت سے ڈرامے کیے ہیں۔

خوش قسمتی سےخوشحال خان کو تمام اچھے چینلز کے پرائم ٹائم ڈراموں کے لیے اچھے کردار ملتے رہے ہیں۔حال ہی میں وہ صبور علی کے ساتھ  نجی ٹی وی کے ڈرامے ’مشکل ‘ میں نظر آئے جس کی کاسٹ میں زینب شبیر اور ہمایوں اشرف بھی شامل ہیں۔

ان دنوں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے’ مشکل‘ میں معروف اداکار ہمایوں اشرف  کی پوسٹر سے عدم موجودگی اور مرکزی اداکار کے طور پر خوشحال خان کی تصویر نے کئی سوالات اٹھائے اور مداحوں نے نئے اداکار کی صلاحیتوں پر بحث شروع کردی۔

ہمایوں کے مداحوں اور چند سوشل میڈیا پورٹلز کا کہنا ہےکہ خوشحال خان’اقربا پروری‘کا نتیجہ ہیں  وی کسی مشہور اداکا ر کے بھتیجے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اچھے کردار مل رہے ہیں۔

البتہ حقیقت اس کے برعکس ہے خوشحال خان ایک اُبھرتے ہوئے اداکار جبکہ پیشہ ورانہ ماڈل ہیں  جن کا شوبز سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔

تاہم انہوں نے چند سال قبل ماڈلنگ  کے زریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھااور مشہور برانڈز گل احمد اور آؤٹ فٹرز سمیت بھارتی ڈیزائنر ’ابھینو مشرا‘ کے برانڈ کیلئےماڈلنگ کرنے کے بعد مشہور ہوئے جس کے بعد انہیں ’ہم اسٹائل ایوارڈ ‘کیلئے بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔