کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

کراچی: پاکستان کی مشہوراداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے  گزشتہ روز انسٹاگرام پر خوشخبری دی کہ خدا نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے’۔

اداکارہ نے  خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ‘الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں’۔

اداکارہ نے اپنی ننھی پری کا نام’ایزا حمزہ ملک ‘ رکھا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے   درخواست کی ہے کہ انہیں دعاؤں میں یاد  رکھیں۔