مجھے زندگی گزارنے کیلئے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے، عروہ حسین 

پاکستان کی معروف فلم اور ٹی وی سٹار عرو ہ حسین نے کہا ہے کہ انہیں زندگی گزارنے کیلئے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک ڈیجیٹل میڈیا ایجنسی کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے پوچھا، ”آپ کو مرد کی کیا ضرورت ہے؟ آپ کو اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔“

انہوں نے مزید کہا، "مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ایک ہونا چاہیں گے لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔ میری رائے میں، زندگی میں کسی آدمی پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔"

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بہت کم عمری میں کام کرنا شروع کیا اور خود مختار ہوگئی۔ "میں نے 17 سال کی عمر میں وی جے کے طور پر کام کرنا شروع کیا جبکہ 14سال کی عمر میں ٹیوشن کے ذریعے کماتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں ایک خیال تھا کہ ہمیں اپنے والدین کے لیے کبھی بوجھ نہیں بننا چاہیے اور ہمیشہ خودمختار رہنا چاہیے۔

 عروہ حسین نے 2016 میں گلوکار اور اداکار فرحان سعید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، تاہم، کافی عرصے سے اس جوڑے کی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔