بالی ووڈ کی سینئر اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کے ساتھ طے پاگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ شادی ممکنہ طور پ اس سال کے آخر تک یا گلے سال جنوری میں ہوگی۔
جوڑی کا پرتعیش مقامات یا ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات منعقد کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے گھر’جہان‘ میں صرف اپنے چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کھنڈالہ میں موجود گھر ’جہان‘ سنیل شیٹی کے دل کے کافی قریب ہے اور یہ 17 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق معروف ویڈنگ آرگنائزر شادی کی تقریبات کےانتظامات کرنے کے لیے کھنڈالہ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی کی تاریخ کرکٹر کے شیڈول کے مطابق طے کی جائے گی۔