ممبئی: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری پر خاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’’کچھ روز قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ 11 سے 12 خوبصورت ویڈیوز کا ایک کلکشن اَپ لوڈ کیا تھا جن میں موجود لوگوں کا کسی کو علم نہیں تھا کون ہیں،.
میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں‘‘۔
قبل ازیں گزشتہ روز نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اداکارہ کے اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم اروشی روٹیلا کون ہیں.
میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں۔ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کے بعد اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کو نسیم شاہ پر فریفتہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔