آدم الرافع نامی بچے کو دبئی کی Wollongong یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے،وہ یونیورسٹی میں میڈیا سے متعلق کورس کا حصہ بنا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یونیورسٹی میں داخل ہونے والا کم عمر ترین فرد بھی بن گیا ہے۔
آدم نے ایک سال کی عمر میں مطالعہ کرنا شروع کردیا تھا اور 4 سال کی عمر میں وہ پرائمری اور سیکنڈری دونوں اسکولوں میں جارہا تھا۔
کچھ عرصے قبل TEDx ٹاک میں خطاب کرتے ہوئے آدم الرافع نے کہا کہ 'مجھے ان مضامین میں تبدیلیاں لاکر خوشی ہوگی جن میں مجھے سب سے زیادہ دلچسپی ہے'۔
یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں آدم الرافع نے کہا کہ 'میں ہر چیز کے لیے پرجوش ہوں، یو اے ای کے کم عمر ترین فرد کی حیثیت سے یونیورسٹی میں جانے کا احساس بہت زبردست ہے'۔
وہ 11 ویں جماعت کی تعلیم کے لیے اسکول بھی جاتا رہے گا جبکہ ہفتے میں ایک بار یونیورسٹی جائے گا۔
خیال رہے کہ دنیا میں یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے کم عمر ترین فرد کا عالمی ریکارڈ Michael Kearney کے پاس ہے جو 1994 میں 8 سال کی عمر میں امریکا کی ساؤتھ Alabama یونیورسٹی میں داخل ہونے بعد 10 سال کی عمر میں گریجویشن کرنے میں کامیاب ہوا۔