ممبئی:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرنے پر بی جے پی بوکھلا اٹھی،ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے بلاول بھٹو کے سر کی بولی دوکروڑ روپے لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں ہندو انتہاپسند، پی جے پی کے مقامی لیڈر منوپل بنسل نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بلاول بھٹو کا سر تن سے جدا کرے گا، اسے دوکروڑ روپے انعام ملے گا۔
ادھر بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، مودی حکومت گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے۔
مودی کی جماعت نے میرے سر کی قیمت لگا دی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم کے بارے جو کہا وہ درست کہا،میں نے بھارتی وزیرِ اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔