برطانوی عدلیہ کا  تارکین وطن کو جلداز جلد ڈیپورٹ کرنے کا حکم


لندن:برطانوی عدلیہ نے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والے پناہ گزینوں کو روانڈا کی طرف نکالنے کی منظوری دے دی، حکومت اس حکم کو جلد از جلد نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق کنزرویٹو نے غیر قانونی امیگریشن کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ اس کا یہ اقدام بریکسٹ فریم ورک میں کیے گئے وعدوں میں سے ایک ہے،چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی تعداد حد سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔

 سال کے آغاز سے تقریباً 45ہزار تارکین وطن انگلش ساحل پر پہنچ چکے ہیں،جبکہ 2021میں یہ تعداد 28ہزار 526تھی،لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاصے کے مطابق عدالت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ برطانوی حکومت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا بھیجنے اور ان کی درخواستوں کی جانچ برطانیہ کے بجائے روانڈا میں کرنے کی حقدار ہے۔

 عدالت نے قرار دیا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے طے کیے گئے اقدامات جنیوا ریفیوجی کنونشن کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔

برطانوی وزیر داخلہ نے "جلد از جلد"اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے اپنے ارادے پر زور دیا اورکہا میرا خواب ہے کہ میں تارکین وطن کو روانڈا جاتے ہوئے دیکھوں۔