پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں مسلح شخص نے ایک مصروف شاہراہ پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں مسلح ملزم نے ایک مصروف مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور خود ایک ہیئر سیلون میں جاکر چھپ گیا۔
پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی عمر 60 سے 65 سال کے درمیان ہے تاہم قتل کے محرک کا اب تک معلوم نہ چل سکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔
مسلح ملزم کی فائرنگ میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 شدید زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
فائرنگ کے وقت علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور راہگیروں نے دکانوں میں گھس کر شٹر بند کرکے اپنی جانیں بچائیں۔ ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔