امریکی کانگریس نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرز کی رقم کی منظوری دیدی 

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان(کانگریس) نے 1.7 کھرب ڈالرز کے اخراجاتی بل کی منظوری دے دی۔ بل میں پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

امریکی اخراجاتی بل میں پاکستان کیلئے مختص کی جانے والی یہ رقم جمہوریت کےفروغ اور صنفی مساوات کی ترویج کیلئے استعمال کی جائے گی۔پہلے کے مقابلے میں پاکستان کو دی جانے والی رقم بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی کانگریس کی جانب سے سن 2000 میں پاکستان کو25 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔بل میں یوکرین کیلئے 45 ارب ڈالرز کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔