مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پارلیمنٹ نے منگل کے روز ایک متنازع قانون منظور کرلیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نیتن یاہو کی دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کیلئے راہ ہموار ہوگئی۔
منظور کئے گئے متنازع قانون کے بعد اب کوئی بھی شخص جس پر کسی الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہو تاہم اسے قید کی سزا کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو وہ وزیراعظم بننے کا اہل ہوگا۔
نیتن یاہو نے انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں کی حمایت سے یکم نومبر کو انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنانے کا مینڈیٹ حاصل کرلیا تھا۔