حج اور عمرے پر جانے والے مسافروں کے سوا دیگر تمام افراد پر آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب کے لیے آپریٹ کرنے والی تمام ائرلائنز کو مراسلہ ارسال کردیا، وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر آنے والے مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ لاسکتے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے، حج اور عمرے کے مسافرں کے لیے بھی کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز زم زم واٹر کی پانچ لیٹر کی صرف ایک بوتل ہی جہاز پر لوڈ کی جا سکتی ہے۔