نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگیا، آکلینڈ میں ہزاروں لوگوں نے جشن منایا، آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر بھی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے۔
دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ سے نئے سال کا آغاز ہوگیا جہاں آکلینڈ میں آتشبازی کے ذریعے 2023ء کا استقبال کیا گیا۔
آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگیا، جہاں سڈنی ہاربر پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، جنہوں نے رات کے بارہ بجتے ہی خوب ہلہ گلہ کیا۔
میلبرن میں بھی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔