ایران میں گرفتار 100مظاہرین کو سزائے موت دیئے جانے کا امکان

 تہران: ایرانی انسانی حقوق کے گروپ نے  ایران میں کم از کم 100زیر حراست مظاہرین کو ممکنہ موت کی سزا  دیے جانے کے امکان ظاہر کیا ہے۔

 عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی عدالتوں نے اب تک ایک درجن سے زائد مقدمات میں موت کی سزائیں سنائی ہیں۔

 مظاہرین کو سکیورٹی فورسز کے ارکان کو ہلاک یا زخمی کرنے، عوامی املاک کو تباہ کرنے اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کے جرم میں مجرم قرار دینے کے بعد "محاربہ" جیسے الزامات کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔